ایم ڈبلیوایم کا ایس یوپی کی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کے خلاف نکالے گئے سکھر تاکراچی لانگ مارچ کا استقبال

19 February 2023

وحدت نیوز (گڑھی یاسین) مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، کے خلاف سکھر سے کراچی کے لیے ایس یو پی سندھ کے صدر سید زین شاہ نے پیادل سندھ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو پیادل سندھ مارچ 15 فروری کو سکھر سے نکلا مختلف علاقوں سے ہوکر تیسرے روز تحصیل گڑھی یاسین کے شہر مدیجی پہنچے تو مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ قومی کارکنوں کا شاندار استقبال کیا قومی کارکنوں پر پھول نچھاورکیئے ۔

اس موقع پر سید نوید علی شاہ نقوی نے سندھ مارچ کو مدیجی پہنچنے پر ویلکم کیا جبکہ اس موقع پر ایس یو پی سندھ کے صدر سید زین شاہ نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سندھ مارچ قافلے پر پھول نچھاور کیئے۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے نائب صدر سید وسیم عباس کاظمی، معشوق علی جلبانی، محبوب علی حیدری، ذیشان حیدر مٹھیانی، یاسر عباس ابڑو، مستنصر مہدی ابڑو، امیر علی جلبانی سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree