امام حسینؑ کا قیام بھی ظالم قوتوں کے خلاف تھا اور امام زمانہؑ بھی ظالم قوتوں کے خلاف قیام فرمائیں گے، ایم ڈبلیوایم دعا کمیٹی

17 March 2023

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی و صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور محفل میلاد بسلسلہ جشن معصومین علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، تلاوت دعا کی سعادت برادر ڈاکٹر نجم الحسن نے حاصل کی، جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں اور مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

 محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں نجم الحسن، علی رضا جعفری، محمد رضا زیدی، رضی زیدی، عدنان سیفی، ارشد جلالوی، محمد رضا، کوثر علی، عبداللہ شریفی، شاہ حسین رحمانی محمد علی جلالوی، طلب حسین، عرفان رضوی، محمد انس، حسنین عباس اور حسنین مہدی نگری نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا محمد حسین رئیسی، ناصر الحسینی اور مولانا ثقلین عباس زکزکی نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے، امام حسینؑ کا قیام بھی ظالم قوتوں کے خلاف تھا اور امام زمانہؑ بھی ظالم قوتوں کے خلاف قیام فرمائیں گے۔

 امام زمانہؑ کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امامؑ کی غیبت کے زمانے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے لئے اجتماعی کاموں کو انجام دیں اور اپنی انفرادی زندگی کو سیرت آل محمدﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں، دعا کے اختتام پر مومنین کے درمیان نیاز تقسیم کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree