وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و بسلسلہ یوم انہدام جنت البقیع، مسنگ پرسنز کی بازیابی اور کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی تلاوت دعا کی سعادت مولانا محمد بشیر انصاری نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، مسنگ پرسنز کے فیملیز کی کثیر تعداد اور مومنین و مومنات نے شرکت کی ۔
مولانا انصاری نے کہا کہ ہمیں دعاؤں کے ذریعے اور سیرتِ معصومین علیہ السّلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔ اجتماعی دعائے توسل میں پاکستان کی سلامتی و استحکام، جنت البقیع کی جلد تعمیرات اور لاپتہ افراد کے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نوحہ خوانی نایاب حسین زیدی، محمد علی جلالوی، علی حیدر زیدی نے کی دعا کے اختتام پر مومنین و مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی ۔