وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کو سزا موت دینے کا ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کردیا ۔ مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ امام مہدی عج کے شان اقدس میں گھٹیا زبان استعمال کی گئی، ہم پاکستان کے ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دی جائے،ہمارے آقا و مولا حجت خدا ج فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان میں احسن باکسر نے گھٹیا زبان استعمال کرکے پاکستان کے امن کے فضا کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ہم نے ہمیں اپنے کانڈھوں پر شہداء کی لاشیں اٹھا کر بھی پاکستان میں شیشہ نہیں توڑا پرامن پاکستانی آج ملعون کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات پہلے سے ہی خراب ہیں اور پھر ایک لاہور سے تعلق رکھنے والے ملعون احسن باکسر نے حضرت امام مہدی عج کے شان اقدس میں گھٹیا زبان استعمال کرکے ہماری دلوں پر کھنجر لگایا ہے بدبخت شخص نے ایسی زبان استعمال کی ہے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں پورے ملک میں ملت جعفریہ پاکستان میں غم و غصہ کی فضا ہے ہم پاکستان سے محبت کرنے والے پرامن محب وطن پاکستانی ہیں جس نے ہمیشہ لاشیں اٹھائیں لیکن پاکستان میں ایک شیشہ نہیں ٹوڑا ہے ہم نے ہمیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہم پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج پوری ملت پاکستان کے ریاستی اداروں سے مطالبہ کررہی ہے کہ ہمارے آقا و مولا حجت خدا ج نواسہ رسول ﷺ فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کو فل فور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمارے زخموں پر مرہم رکھی جائے اس نے مزید کہا کہ ملعون گرفتار نہیں ہوا تو یہ ملک بھر ہونے والے احتجاجی مظاہرے وسیع پیمانے پر کیئے جائیں گے۔