وحدت نیوز: (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ متنازع ترمیمی بل مسترد ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی کابینہ کے شکر گزار ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی متنازع ترمیمی بل پر آگاہی مہم اور کوششوں کو سراہتے ہیں اور تمام علماء کرام و دانشور حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے میں خدمات سرانجام دیں اور آئندہ بھی ملی حقوق کے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ ڈٹے رہیں گے۔