وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، صہیونیوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، پاکستانی عوام سرزمین فلسطین کے مجاہدین اور مقاومت کے غیرت مند بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے اسرائیل پر حملے نے صیہونیوں کے رعب و دبدبے اور ارادوں کو مٹی میں ملا دیا۔یہ حملہ اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کے لیے بھی مقاومت کا پیغام ہے کہ جو ملک خود کو نہیں بچا سکتا وہ کسی دوسرے کو کیسے بچا سکتا ہے۔
آج باضمیروں کے دل مسرور اور اسرائیل اور اس کے طرف داروں کے دل مغموم اور انٹیلیجنس اداروں کی بدترین ناکامی پر ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے۔صیہونی استکباری طاقتوں نے ظلم وبربریت، ظلم و جبر اور قتل عام کے ذریعےفلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔اطراف کے ممالک سے بھی زمینیں چھینی گئیں ہے۔ایسا رجیم جس کی بنیاد قتل، وحشت وبربریت، بے رحمی اور لاقانونیت پر ہو اللہ کے وعدے کے مطابق قائم نہیں رہ سکتا۔
اس زمین کے وارث صالحین ہیں جو ظلم کے خلاف ڈٹے رہتے ہیں۔پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان مقاومت کی تائید کرتے ہیں۔چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے اور پاکستان مین جو حکمران اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں وہ عوام کے ترجمان نہیں، انہوں نے ذاتی منفعت کے لالچ میں سودے بازی کر رکھی ہے۔