ایم ڈبلیوایم نے حکومت پاکستان سے امریکا اور اسرائیل کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

14 November 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی سیاسی کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس انچولی میں علامہ مبشر حسن کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا کہ حکومت ملکی سطح پر امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، مسلم ممالک اسرائیل سے تیل و گیس کے معاہدے ختم کریں۔ اجلاس میں یعقوب شہباز، آصف صفوی، زیشان حیدر، کاظم عباس، معمبر رضا، عباس حیدر سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور مسلم ممالک امریکا و اسرائیل سے اپنے سفارتی  و تجارتی سمیت ہر قسم کے تعلقات ختم کریں۔ انہوں نے کہا مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے، فلسطین کاز کیلئے یک جان ہیں۔ 39 دنوں میں فلسطین میں اسرائیلی بربریت، دہشت، وحشت اور حیوانیت جاری ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دنیا بھر کی طرح ملکی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہیں، دور حاضر کے یزید کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار حسینؑ ابن علی علیہ السلام کی طرح ادا کرنا ہوگا، سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ فلسطین کو شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، صہیونیت دنیا کے امن اور انسانیت کیلئے خطرہ ہے، استعماری طاقتیں ان شاء اللہ فلسطین میں ناکام ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 57 اسلامی ممالک کے سامنے نہتے فلسطینی مسلمان اپنی جدوجہد کر رہے ہیں، جنہوں نے اسرائیلی گھمنڈ توڑ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree