ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے گلشن حدید یونٹ میں بھی وحدت ہاؤس کا قیام، علامہ صادق جعفری نے افتتاح کردیا

13 November 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین گلشن حدید یونٹ ضلع ملیر کے دفتر وحدت ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، مکان نمبر1646گلشن حدیدفیز2 مسجد صاحب العصرؑ کے سامنے یونٹ آفس کا افتتاح بدست ڈویژنل صدر ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ محمد صادق جعفری کیا گیا اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صدر ایم ڈبلیوایم گلشن حدید یونٹ صابر عمران سمیت ڈویژنل ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سبط اصغر زیدی ، ضلعی جوائنٹ سیکریٹری قیصرعباس زیدی، سیکریٹری فلاح وبہبود اسد علی زیدی، صدر عزاداری ونگ ضلع ملیر قیصرجعفری،ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری فیض اقبال نقوی، صدر جعفرطیار یونٹ کاظم نقوی ،گلشن حدید یونٹ کے عہدیداران سمیت علاقہ معززین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

بعد ازاں وحدت ہاؤس گلشن حدید میں محفل منقبت کا انعقاد کیا گیا جس میں یونٹ کے سینیئر نائب صدر طحہٰ زیدی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، قاری غلام حسین نے تلاوت حدیث کساءکی سعادت حاصل کی، یاسر جعفری نے بارگاہ معصومین ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، یونٹ جنرل سیکریٹری سید علی منتظر جعفری نےدفتر کے قیام کے اسباب ، مقاصداور اہدافات بیان کیئے، آئی ایس او گلشن حدید یونٹ کے صدر برادر زین عباس نے بھی اظہار کیا ،جبکہ صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی اور ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری نے تقریب سے خطاب کیااور یونٹ عہدیداران کی بہترین تنظیمی فعالیت کوخراج تحسین پیش کیاجبکہ مظلوم فلسطینی عوام کی فتح ونصرت اور غاصب اسرائیل کی نابودی کیلئے خصوصی دعا کی، آخر میں یونٹ صدر صابرعمران نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس قبل ضلع ملیر میں ضلعی سیکریٹریٹ گذشتہ 12سال سے جعفرطیارسوسائٹی میں فعال کردار ادا کررہا ہے، جہاں مسلسل درس و دعا ، مجالس ومیلاد کی محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جبکہ سیاسی وسماجی ملاقاتوں اور اجلاسوں سمیت فلاحی رفاہی امور کی انجام دہی بھی شب وروز جاری ہے،الحمد اللہ ضلع ملیر میں یہ دوسرا دفتر ہے جو عوامی خدمت کیلئے کھولا گیا ہے انشاءاللہ مزید نئے دفاتر کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree