فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہرممکنہ مدد کرنی چاہئے،علامہ باقرعباس

05 April 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم تا حال جاری ہیں، اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں اب تک 33 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل دنیا بھر جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ کراچی پریس کلب پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے چراغاں کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں،  اقلیتی برادری ہندو اور سکھ برادری کے رہنما موجود تھے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ رہنماوں شہدائے فلسطین غزہ کی یاد میں شمع روشن کر رہے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں شہیدہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ دنیا بھر کی انسانیت دوست عوام اسرائیل اور امریکہ کے جنگی جرائم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے ساتھ ہیں آج شہداء فلسطین کی یاد شمع روشن کرنے آئے ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہرممکنہ مدد کرنی چاہئے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل دنیا بھر جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن یے، ملکی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ییں۔ عالمی یوم القدس ملکی عوام گھروں سے نکل کر دنیا بھر میں اپنا منعظم اور نمایاں احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ تقریب کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے گئے۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree