وطن عزیز کی معاشی بدحالی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، علامہ باقرعباس زیدی

01 May 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے محض یکم مئی کی سرکاری چھٹی کے اعلان یا مزدوروں کے حق میں حکومتی بیانات سے اس پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کم نہیں ہوں گی بلکہ اس کے لیے انقلابی اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے، وطن عزیز کی معاشی بدحالی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، مہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ اضافے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، معاشی مشکلات سے تنگ دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خودسوزی جیسے المناک واقعات آئے دن سننے کو مل رہے ہیں اور سفید پوش افراد بھی خودکشیاں کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں حکومتی بے حسی افسوسناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ماں کا کردار ادا کرتی ہوئی کہیں نظر نہیں آتی، سوائے کرپشن کرنے اور سیاسی رسی کشی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض زبانی دعووں اور دلفریب وعدوں سے عوام کی قسمت بدلی نہیں جا سکتی، اس کے لیے نیک نیتی، خلوص اور پوری لگن کے ساتھ عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، کم سے کم اجرت میں برائے نام اضافہ کرکے عوامی مقبولیت کے خواب دیکھنا عوام اور خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے مطابق جو عام آدمی کا گھریلو بجٹ بنتا ہے اس کے مطابق اجرت ہونی چاہیئے، حکومت سو یونٹ سے کم بجلی کے استعمال کو مفت قرار اور کھانے پینے کی اشیاء پر مستقل ریلیف پیکج دے کر مزدور طبقے کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی کر سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree