محرم الحرام میں کے الیکٹرک اور بلدیاتی ادارے عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے، ایم ڈبلیوایم کراچی

13 July 2024

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وعزادری ونگ کی وحدت ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق جعفری ،صدر عزادری ونگ کراچی رضی حیدر ،پولٹیکل سیکرٹری مبشر حسن نے کہا کہ کے الیکٹرک ایام عزا میں اپنا قبلہ درست نہیں کرتی تو احتجاج ہمارا حق ہے اور پورے شہر میں احتجاج ہونگے۔رہنماوں نے کہا کہ محرم الحرام سے ایک ماہ قبل ہماری تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی تھیں جسمیں محرم سے  قبل کے الیکڑک کی لوڈ شیڈنگ ،سڑکوں کی مرمت اور سیکورٹی کے انتظامات شامل تھے ،مگر ابھی تک شہرمیں مجلس شروع ہوتے ہی بجلی چلی جاتی ہے ،اگر یہ سلسلہ آج سے ختم نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں،جلوس ہو یا مجلس سب احتجاج میں بدل جاءیں گے ۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاون میں دہشت گرد کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی ہوسکتی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کےزمہ داران ریڈ زون سے باہر نکل کر عزادار اور عزادری کے تحفظ یقینی بنائیں ،پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسلہ نہیں ہے اداروں اور حکومت سندھ سے گزارش ہے شرپسند ٹولے پر نظر رکھیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کو ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے، جلوس ومجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے، کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہورہی ہے ، شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول ؐ کی یاد منارہے ہیں ، یہ ہماری مشترکہ میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے، غزہ کے مظلوموں نے جرائت اور جواں مردی کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی ، انہیں طویل استقامت کے نتیجے میں ظالم اسرائیل کے سامنے سر نا جھکا کر خود کو بے مثال بنا دیا ہے ۔ اب یہ نوبت آچکی ہے کہ مغربی دنیا میں ہونے والے الیکشن غزہ کی حمایت اور مخالف کے معیار پر لڑے جارہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree