وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سےعالم اسلام کے عظیم قائد , سید مقاومت ،مظلوم فلسطینیوں کی ڈھارس, محافظ حرم بیبی زینب سلام اللّٰہ علیہا, دنیا میں اس وقت موجود نمونہ عمل سید حسن نصراللہ دور جدید کے شیطان عالم اسلام کے عظیم دشمن سے جنگ کرتے ہوۓ داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہو گئےاسراٸیل و امریکہ کی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حمایت ، لبنان کی عوام اور حزب اللہ سے اظہار یکجہتی کے لیئے پُرامن منظم احتجاجی ریلی حسینی ہائوس سجاول سے لبیک یا حسن نصراللہ لبیک یا اقصی ا لبیک یا مھدی ، عالمی دھشتگرد اسرائیل ،آمریکا مردہ کے فلق شگاف نعروں سے نکالی گئی ریلی میں باضمیر غیور جرئتمند تنظیمی زمیداران ضلعی سجاول کی تمام تحصیلوں سے آۓ ہوۓ مومنین نے شرکت کی ۔
سجاول شھر کےمرکزی چوکوں چوراھوں پر مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی قیادت حاجی مظفر علی لغاری ،مختیار احمد دایو ،فیاض حسین انقلابی ، وقاص مھدی عباس بھٹی اور سید منصور شاھ زیدی نے خطاب کیا، قائدین نے اپنے خطاب پڑھ میں کہا عالمی دھشتگرد اسرائیل جو لاکہوں مسلمان کا قاتل ہے جس نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ دکھا کے اقوام متحدہ کے منھ پے تھپڑ مارا ہے اور دنیا پے واضع کیا کے وہ مسلمانوں کا قتل عام جاری رکہے گا، شھید حسن نصراللہ کی شھادت عالم اسلام کو ایک نئی روح اور جذبا دیکر مشعل راھ بنی ہے آخر میں دعا اور شھید کے بلند درجات کے لۓ دعا کی گئی۔