سید حسن نصراللہ شہادت اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کاایک برس مکمل ہونے پر ایم ڈبلیوایم کراچی کی ریلیاں اور مظاہرے

04 October 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کویوم احتجاج منایا گیا۔شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ بعد نمازجمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کھلے عام جاری ہے، فلسطین،یمن،لبنان،شام، عراق اور ایران صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ عرب ممالک نے اپنی غیرت و حمیت یہودیوں کے ہاتھوں بیچ دی۔عرب ممالک مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے سید حسن نصر اللہ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ شہید اسماعیل ہانیہ اور حسن نصر اللہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں،تحریک مقاومت بہت جلد اسرائیل کا خاتمہ کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حکمران امریکی غلام اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں حکومت امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوامی مخالفت کومول نہ لے،گزشتہ دنوں پر امن ریلی کے شرکاء پر جھوٹا مقدمہ قا ئم کیا گیا جس کی پر زورمذمت کرتے ہیں پر امن ریلی پر پولیس گردی جمہوری اقدار کی پامالی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانہ جاسوسی کا اڈہ اور ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے امریکی سفیر کو ملک بدر کیاجائے مظاہرے سےعلامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس،علامہ بشیر انصاری،علامہ مبشر حسن ،رضی حیدر رضوی ، آئی ایس او کے رہنما عون رضوی نے بھی خطاب کیا۔

بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کی جامع مسجد آل عمران سے ستارہ بیکری محمود آباد تک ریلی نکالی جانے والی سے خطاب میں احتجاجی ریلی میں علامہ باقر عباس،علامہ حیات عباس، مولانا علی عباس سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔شرکاء ریلی سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگی۔فلسطین و لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے خون کے آخری قطرے تک فلسطین کا دفاع کریں گے مشرق وسطیٰ امریکی و اسرائیل کا قبرستان بنے گاشرکاء ریلی کے امریکہ مردہ باد،اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree