ملک بھر کا 50فیصد سے زائد ٹیکس دینے والا شہر کراچی لاوارث چھوڑ دیا گیا،مسائل حل ناہوئےتو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ ہوگا،علامہ مبشر حسن

20 May 2024

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان کا معاشی حب مسلسل کئی برسوں سے مسائل کا شکار ہے،ملک بھر کا 50فیصد سے زائد ٹیکس دینے والا شہر کراچی لاوارث چھوڑ دیا گیا۔مختلف لوگ مسائل پر احتجاج کررہی ہے، پیپلز پارٹی 16 برس سے یہاں حکمرانی کررہی ہے،شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے،شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ،ایف بی آر نے بتایا پورے پاکستان کا 50 فیصد کراچی سے ٹیکس حاصل کیا ،شہر کراچی پاکستان کا ماڈل سٹی بننا چاہیے تھا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن نے وحدت ہائوس کراچی میں علامہ حیات عباس نجفی ، سید احسن عباس، ناصرالحسینی آصف صفوی اور نوشاد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ پانی بجلی گیس کے لیے پریشان ہیں،گذشتہ چار ماہ میں 70 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائم جان سے گئے،کئی مقتولین اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے،ایک رائیڈر کو بھی اسٹریٹ کرائم میں قتل کیا گیا،کوئی حکومتی ذمہ دار ان کے گھروں داد رسی کو نہیں گئے،نااہل اور کرپٹ ترین حکومت سندھ پر مسلط ہے،سندھ ملک کا پسماندہ ترین صوبہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی لیکس میں پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے نام ہیں، شرجیل میمن سندھ کرپٹ ترین وزیر ہے ،ان کا نام دبئی لیکس سر فہرست ہے،ایک طرف صوبے کے لوگ احتجاج کررہے ہیں،مجلس وحدت مسلمین احتجاج کرتی ہے،میئر کراچی کیسے میئر بنے ہیں پوری دنیا واقف ہے،ان کو شہر کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے،بلاول بھٹو خود کہتے ہیں میرے گھر ٹینکر سے پانی سے آتا ہے ،یہ بات کہنےسے پہلے انہیں شرم آنی چاہے تھی،کے فور منصوبہ مسلسل تعطل کا شکار ہےکوئی پوچھنے والا نہیں۔

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ کے الیکٹرک ہے۔کے الیکٹرک کو شہریوں پر مسلط کیا گیا ہے ۔آج بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔اگر لوگوں کے گھروں میں۔ پانی نہیں آتا ہے ۔ٹینکر مافیا کہاں سے پانی لاتا ہے ۔پیپلز پارٹی نے کوئی ایک مسئلہ حل نہیں کیا ۔عوامی مسائل کہ خلاف کورنگی میں احتجاج کیا اب ضلع وسطی ، ضلع ملیر، ضلع شرقی ، میں بھی احتجاج کریں گے۔اگر مسائل حل نہیں ہو نگے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔شہریوں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پرچھوڑا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree