بھکر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کا بنیادی مقصد عوامی توجہ ایل او سی اور شام کے ایشو سے ہٹانا ہے ،مختیار احمد دایو

27 August 2013

وحدت نیوز (ٹھٹھہ ) بھکر میں تکفیریوں کی نازیبا حرکت اور  ١٥٠ سے زائد عزادارو ں اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف مجلس وحدت مسلمین ٹھٹھہ کیجانب سے میرپوربٹھورو، دڑو، ساکرو اور مرکزی احتجاجی ریلی ضلعی سیکریٹری جنرل مختیار دایو کی قیادت میں  حسینی مسجد ٹھٹھہ سے پریس کلب تک نکالی گئی، جہاں پر سینکڑوں شیعہ عزاداروں اور علما نے دہرنا دیا۔

دہرنے کے شرکا سے  خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ٹھٹھہ سیکرٹری جنرل مختیار احمد دایو ، ڈاکٹر عبدالحسین شاہ، نعیم قریشی اور کامران سومرو نے کہا بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق شہداء کے اور  ١٥٠ سے زائد عزاداروں  اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنمائوں کی بلا جواز گرفتار ی  اور بھکر کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ دار دہشت گردوں کی پشت پناہ مسلم لیگ ن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے بھکر سے ہی منتخب ہوئے تھے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان دہشت گردوں نے شہباز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور شہباز شریف بھی ان لوگوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ، یہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی پشت پناہی ان لوگوں کو حاصل ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ ان دہشت گرد عناصر کی مکمل پشت پناہی کر تی ہے ، کل کے واقعے میں ملوث دہشت گرد پولیس کی موجودگی میں آگ و خون کا کھیل کھیلتے رہے ۔                                                                                                                                                       

مختیار دایو کا کہنا تھا کہ جلد از جلد مجلس وحدت مسلمین  پنجاب کےڈپٹی سیکریڑی جنرل اور مومنین پر ایف آئی آر ختم کی جائے  ١٥٠ سے زائد  عزادار اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنمائوں کو آزاد کو کیا جائے اورسانحہ بھکر کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹربیونل تشکیل دیا جائے ، اور وفاقی حکومت کو چاہئے کہ صوبائی وزیر قانون اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے پشت پناہ رانا ثناء اللہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree