وحدت نیوز ( ماتلی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع ماتلی کی جانب سے سانحہ بھکر اور علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس سے ضلعی سیکریٹری جنرل برادر نقی کھوسو، مولانا مراد علی حیدری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کاظم حسین اور ستار شاہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، ہمارے حکمران اس وطن کو دیمک کی طرح چاٹنے والے دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنا رہے ہیں ، بھکر میں تکفیری گروہوں کی جانب سے اہل تشیع پر دہشت گرد حملے نے پنجاب حکومت کی معتدل پالیسیوں کی قلعی کھول دی ہے، شپباز شریف مسلم لیگ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کر نے کے لئے رانا ثناءاللہ جیسی کالی بھیڑوں سےاپنی جماعت کو پاک کریں جو مسلسل پنجاب میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں مصروف ہیں ۔