حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کے دفاع کے لئے خون کا آخری قطر ہ تک قربان کر نے سے دریغ نہیں کر یں گے ، علامہ دیدار علی جلبانی

20 July 2013

syria protest khiکراچی(پ ر) شام میں نواسی رسول (ص) حضرت جناب زینب الکبریٰ (س) کے روضہ اقدس پر حملہ کرنے والے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ شام میں امریکی و اسرائیلی ایماء پر بیرونی دہشت گرد گروہو ں کی کاروائیوں کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دینے والے سیاسی ومذہبی رہنمااب حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ پر حملے پر خاموش کیو ں؟ مقدسات اسلام کے دفاع کے لئے ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے سے بھی گریز نہیں کریں گے ، کل بروز اتوار نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک عظیم الشان لبیک یا زینب س ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار جلبانی، حسن ہاشمی ، مولانا علی انوراور علی حسین نقوی نے لبیک یا زینب الکبریٰ (س) ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

واضح رہے کہ شام میں تکفیری خارجی دہشت گردوں کے حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ پر حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرآج کراچی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور گوٹھوں میں احتجاجی مظاہرے او ر ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حرم سیدہ زینب (س) پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں ، امریکہ واسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی و اسرائیلی ایجنٹ جناب سیدہ زینب (س) کے روضہ مبارک سے دور رہیں تو یہ بہتر ہے ، ایسا نہ ہو کہ ہم پاکستان سے حرم کے دفاع کے لئے نکل پٹریں ، انہوں نے حکومت پاکستان کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جس طرح شام جانے والے پاکستانی دہشت گردوں سے جس طرح اظہار لا تعلقی کیا ہے وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے ، ہو نا تو یہ چا ہیئے تھا کہ وزارت خارجہ کہتی کہ ہم تحقیقات کریں گے کہ کون لوگ ہیں جو قانونی اور غیر طور پر پاکستانی حدود سے شام پہنچے ہیں، اس بات سے کو ئی انکار نہیں کر سکتا کہ پاکستان سے دہشت گر د شام نہیں گئے قومی وبین الاقوامی خبر رساں ادارے پاکستانی دہشت گردوں کی شام میں موجودگی کے ثبوت ٹی وی پر نشر کر چکے ہیں ۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ جب تک دہشت گرد شامی حکومت سے نبرد آزما تھے ہمارے ہاتھ پا ؤں جکڑے ہو ئے تھے اور ہم خاموش تھے لیکن آج جب دہشت گردوں نے روضہ مقدس جناب زینب الکبریٰ(س) پر حملہ کیا ہے تو ہم آزاد ہو چکے ہیں اور حرم کے دفاع کے لئے ہر گھڑی ہر آن آمادہ و تیار ہیں ، کیوں کہ جناب سیدہ زینب (س) نواسی رسول (ص) ہیں ، اور نواسی رسول (س) کا دفاع ناموس مصطفٰی(ص) کا دفاع ہے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حرم سیدہ زینب (س ) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف کل بعد نماز ظہرین نمائش چورنگی تا تبت سینٹر عاشقان اہل بیت( ع) عظیم الشان احتجاجی ماتمی لبیک یا زینب (س )ریلی نکالیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree