وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی سولجر بازار یونٹ کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے آغاز پر تقریبا 150 سے زائد غریب و مستحقین خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیاگیا ۔
تقسیم راشن کے موقع پرایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے رہنماوں مولانا محمد حسین کریمی ، شبیر حسین اور رضا شابونے کہا ہے کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ اس کارِخیر میں ہماری مدد کی اور ہمیں ڈونیشن دیا تا کہ ہم ان مستحق افراد کی ماہِ رمضان میں مدد کرسکیں۔