وحدت نیوز (کراچی )جب تک آل سعود جنت البقیع میں مزارات مقدسہ اجداد ، اصحاب ، ازدوا ج رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دختر رسول حضرت فاطمتہ الزہراسلام کی تعمیر نو نہیں کرواتی ، چاہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دے کسی کام کی نہیں ،زائرین خانہ خدا اور حرمین شریفین کی خدمت خدا ، رسول (ص) اور آل رسول کو ناراض کر کے نہیں ہوتی۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری نےخوجہ جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس احتجاجی مظاہرے کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا، جب کے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ جعفر سبحانی نے بھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی خدمت اورخانہ کعبہ کی میزبانی کا سلہ خدا کی بارگاہ میں رسول اور آل رسول کو تکلیف پہنچا کر نہیں ملتا، سعودی شاہی حکومت نے جنت البقیع میں مزارات مقدسہ اجداد ، اصحاب ، ازدوا ج رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دختر رسول حضرت فاطمتہ الزہراسلام کو منہدم کر کے عالم اسلام کو رنجیدہ کیا ہے ، پورا عالم اسلام آج پھر آل سعود سے مطالبہ کرتا ہے کہ جلد ازجلد جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر کی جائے ۔