8شوال کو ایم ڈبلیوایم ملک بھرمیں یوم انہدام جنت البقیع منائے گی، علامہ مقصودڈومکی

30 May 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جنت البقیع میں مزارات انبیاء، آئمہ ، اصحاب اور ازواج رسول ؐ کی مسماری کے خلاف کل 8شوال کو ایم ڈبلیوایم کے تحت ملک بھرمیں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور آل سعود کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جارہا تھا تھا تو یہی نام نہاد عرب حکمران قاتل مودی کو میڈل اور تمغے پہنا رہے تھے اب جبکہ سرزمینِ وحی حجاز مقدس پر  اصلاحات کے نام سے جوا خانے قائم کیے جا رہے ہیں اور فحاشی عریانی اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے حد یہ ہے کہ اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے لئے تو رقص و سرود کی محفل سجائی جاتی ہیں جبکہ حجاز مقدس کے جن علمائے دین نے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی پر صدائے احتجاج بلند کی ہے ان کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آیت اللہ شہید باقر النمر کی المناک شہادت حق بات کہنے کے سبب ہوا۔

 ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو تعمیر کیا جائے۔ آل سعود کو امریکہ کی غلامی سے باہر نکلنا چاہیے کیونکہ امریکہ کی بدمعاشی اور چودھراہٹ کا سورج غروب ہو رہا ہے امریکہ اب سپر طاقت نہیں رہا بلکہ امریکہ اور اسرائیل اپنی تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر چلے گئے ہیں اس ڈوبتی کشتی کے سوار امریکہ کے ساتھ ہی غرق ہوں گے لہذا مسلمان حکمرانوں کو امریکی غلامی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے اپنے عوام پر اعتماد کرنا چاہیے اور عالمی معاملات میں امت مسلمہ اور کشمیر و فلسطین کی مظلوم قوموں کے ساتھ ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree