وحدت نیوز (حیدرآباد) علامہ امداد علی نسیمی کو آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری تنظیمی سازی یعقوب حسینی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ ضلعی کابینہ میں مولانا امداد علی نسیمی، عالم کربلائی، عاصم مرزا، اجمل مھدی، ندیم جعفری، قیصر زیدی، شکیل بھی شریک تھے۔
ضلعی شوریٰ نے متفقہ طور پر نئے سیکرٹری جنرل کیلئے دو نام مولانا امداد علی نسیمی اور مولانا گل حسن مرتضوی جبکہ ضلعی کابینہ نے بھی یہ دو نام پیش کئے۔ ضلعی الیکشن میں مولانا امداد نسیمی اکثریت سے اگلے تین سال کے لئے ضلعی میر کارواں منتخب ہوگئے۔
ضلع حیدر آباد کے جن یونٹس نے شرکت کی اس میں قاسم آباد، سحرش نگر، ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9، سعادات کالونی، لطیف آباد نمبر 9، لطیف آباد نمبر 10، لطیف آباد نمبر 12، ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4، الھداد چند گوٹھ، کریم داد چھلگری گوٹھ، ٹنڈو آغا، ٹنڈو میر محمود، ٹنڈو یوسف، حر کیمپ، ٹنڈو سعید خان، شیخ موری، بلوچ خان لغاری، مسو خان، رحیم خان، مرید خان لغاری، بھینس پڑی، وانکی وسی، میوہ خان چھلگری، گل محمد چھلگری، جام خان لغاری، الھ بچایو چھلگری، ظھیر خان بارچ شامل ہیں۔
علامہ امداد علی نسیمی سے حلف صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ مختاراحمد امامی نے لیا۔