وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کادوسرا تنظیمی و تربیتی کنونشن 9جون بروز اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے ،جسمیں ڈویژنل سیکریٹری جنرل برائے سال 2013-2016کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کنونشن کا آغاز المحسن ہال میں صبح 11بجے ہو گاجسمیں تمام اضلاع اور یونٹس کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔
جب کہ اراکین ڈویژنل شوریٰ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر تے ہوئے نئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر یں گے ، مرکز کی نمائندگی کر تے ہو ئے علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی اور محمد مہدی عابدی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا یہ اجلاس قبل از مغرب اختتام پزیر ہو گا۔