مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور اور جامعہ الشہید عارف حسینیؒ کی مشترکہ القدس ریلی کا انعقاد

23 May 2020

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور اور جامعۃ الشہید عارف حسینی پشاور کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ کے فرمان پر القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

جمعۃ الوداع کے موقع پر مظلومین فلسطین کی حمایت اور صہیونی غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

القدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسنین نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف صف آرائی کا دن ہے، یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں یہ اسلام کا دن ہے، ہم مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت ہمشہ جاری رکھیں گے، جبکہ تمام عالم اسلام سے اسرائیل اور امریکہ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر جامعتہ شہید کے رہنما اور استاد علامہ عابد شاکری نے کہا کہ اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیئے،امریکہ، استکبار، صہیونیوں کی کوشش رہی ہے کہ مسلمان فلسطین کو بھول جائیں لیکن یہ ملت کبھی بھی فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہی گی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نزر آتش کرتے ہوئے انکے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکناں اور علماء شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree