وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کےوفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری کے پی کے شبیر حسین ساجدی کی سربراہی میں لوئرکرم کے 3 گاوں علی زئی، سنگینہ اور بسطو کا دورہ کیا۔ وفد میںضلعی صدر سید نقی شاہ فخری، سید خان کربلائی اور اقبال حسین شامل تھے۔علی زئی میں مشہور سماجی شخصیت سر امتیاز حسین سے ملاقات ہوئی جہاں ان سے علی زئی تحصیل میں تنظیمی سٹرکچر قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی، جو انتہائی امید بخش ثابت ہوئی۔
علی زئی سے واپسی پر سنگینہ گاؤں کا وزٹ کیا، جہاں مولانا ذیشان حیدر آغا اور ساتھ گاوں کے بزرگان اور کمیٹی کے اراکین موجود تھےاور مولانا ذیشان حیدر کیطرف چائے کا خصوصی دسترخوان کا اپنا ایک لطف تھا خاص کر جب گاوں کےبزرگ کربلائی بریر حسین کیطرف سے خصوصی تحفہ پیش کیا گیا، بہت ہی پرمحبت ماحول تھا۔اسکے بعد بستو افتخار سر کے حجرے پر بیٹھک ہوئی، جہاں بالشخیل، ابراہیم زئی، ٹوپکی اور مہورہ کے دوست موجود تھے اور یہاں بھی تنظیمی امور سے متعلق ثمر آور تفصیلی بحث ہوئی اور لوئرکرم کا یہ دورہ بہت ہی مفید اور ثمر آور رہا، اور علاقے کے جوانوں اور بزرگوں کے حوصلے دیکھتے ہوئےوفد کی تھکن بھی دور ہوئی۔