ایک ہفتے میں ایک ہی گھر سے دوسرے شیعہ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ خیبرپختونخواہ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کیلئے شرم کا مقام ہے، شبیر ساجدی

25 January 2023

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک ہفتے میں ایک ہی گھر سے دوسرے شیعہ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ خیبرپختونخواہ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کیلئے شرم کا مقام ہے، ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل پروا میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والا عامر بلوچ کی شہادت افسوسناک ہے ۔ ملک کے طول و عرض میں شعیان حیدر کرار اس شہادت پر رنجیدہ ہیں۔ ڈیرہ جیسے حساس شہر میں ایک ہفتے میں ایک ہی خاندان سے یہ دوسرا قتل ہے ۔  

شبیر ساجدی نے یاد دلایا کہ طویل عرصے تک قتل وغارت سے متاثر شہر میں قدرے سکون آیا تھا ۔ لیکن سرحد پار دشمنوں سے ساز باز و ڈیرہ میں پولیس و ٹی ٹی پی کے اچھے تعلقات شہریوں کیلئے باعث تشویش بن رہے ہیں ۔ اگر گذشتہ دنوں شہید ہونے والے ثقلین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیتے تو شاید خاندان سے دوسرا نقصان نہ ہوتا۔  

صوبائی جنرل سیکریٹری نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے پاس کروایے گئےبل کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ۔ ماضی میں بھی سیاسی چفقلش زیادہ ہوئی ہے تو فرقہ وارانہ فسادات یا ٹارگٹ کلنگ شروع کروادی گئی تھی تاکہ توکہ اصل مسائل سےتوجہ ہٹائی جاسکے۔

شبیر ساجدی نے اشرافیہ اور کٹ پتلی حکومت کو متنبہ کیا کہ اداروں پولیس و فورسز کو فوری دہشت گردوں کو لگام لگانے کے ھدایت دیں ۔ پوری ملت ڈی آئی خان کے نہتے پرامن لوگوں کے ساتھ ہے ۔ متاثرہ خاندان کے ہر فیصلے میں ساتھ ہونگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree