وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کےجنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی مسلم دشمنی کی ذلیل ترین اور پست ترین مثال ہے ۔ مسلمانوں کی دل ازاری کے ساتھ کیا پیغام دیا ہے دنیا کو ۔ مقدسات کے تقدس کے تحفظ کیلیے بنایے گیے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔ انسانیت کی تذلیل کردہ واقعہ پر سویڈن کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایسے واقعات کا راستہ نہ روکا گیا دنیا جہنم بن جائےگی ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا اور سرمایہ اگر مسلمانوں کے ترقی پر لگا دیتے تو شاید کہیں بھوک افلاس اور ظلم نہ ہوتی ۔ اگر ہمارے مسلمان ممالک کاسہ لیس و غلام نہ ہوتے تو آج قران کے بے حرمتی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتے ۔ آج مسلمان ممالک کا ایک مضبوط اتحاد ہوتا۔ ایک کرنسی ہوتی ۔ ایک فوج ہوتی۔ ایک قوم بنتے ۔ شیعہ سنی دیوبندی وہابی نہ ہوتے ۔ اچھے اور خوبصورت کردار کے لوگ حکمران ہوتے ۔ کسی سپاہ ، لشکر ، چودھری پیر ملا کی ضروت نہیں تھی ۔ خوشحالی ہوتی ، ترقی ہوتی ، سکون ہوتا ، امن ہوتا ۔ مگر افسوس ہم ایسے نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت گیا نہیں بسم اللہ کریں غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکیں ،یک ہوجائیں، اسلامی بلاک وقت کی پکار ہے لیکن پہلے اپنے ملک سے تعصب و ناانصافی ظلم و ستم لوٹ مار تو بند کرواو ۔ اللہ والا معاشرے کا قیام رسول اعظم کے فرمودات کے روشنی میں حکمرانی کا ابتدا کریں ۔ اہل بیت ع کوان کا جائز مقام دیں ۔ معاشرے میں متنازعہ فوجداری بل جیسے قوانین بننے کے سوچ کو کچل دیں ۔ مذہبی ہم اہنگی کےلئے ایسے غیر سنجیدہ اقدامات کی حوصلہ شکنی واجب ہیں ۔تب ہم سویڈن جیسے شرمناک حادثوں پر درعمل دے سکیں گے ۔