ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کی صوبائی شوری کا اہم آن لائن اجلاس، آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

15 February 2023

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی کابینہ و ضلعی صدور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کا آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دو سیشن رکھے گئے،جس میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سہر حاصل گفتگو کی گئی۔تنظیم سازی اور یونٹ سازی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اور اس صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی کہ اس ماہ میں تنظیم سازی پر کام مکمل کر کے صوبہ کو رپورٹ پیش کی جائے ۔تنظیم سازی میں ضلع ایبٹ آباد اور ہری پور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

صوبہ میں ہونے والے ائندہ الیکشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، جس میں صوبائی سیاسی سیل کے مسئول ثاقب بنگش نے رپورٹ پیش کی۔صوبائی صدر علامہ جہنزیب علی جعفری نے ہدایت کی کہ صوبائی کونسل کی جلد از جلد تشکیل کی جائے اور ائندہ ہفتہ میں دورہ جات کر کے پشاور میں سیاسی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ۔صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے صوبہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر رپورٹ پیش کی، جوکہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ہوگی جس کی منظوری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے بھی دی ہے ۔کابینہ کے ارکان کو آئندہ آن لائن شوری اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تجاویز اور طریقہ کار طے کرنے کو کہا ہے،جس کا ایجنڈا 1 صوبہ میں سیاسی صورتحال2 دہشتگردی کے بڑھتے واقعات3 فرقہ ورانہ مسائل ہوگا۔یہ کانفرنس آئندہ ماہ پشاور میں منعقد کی جائے گی جس کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree