وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ تاجر کے بے دردی سے قتل ہونے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کئی قیمتی جانیں قربان ہو چکی ہیں واقعات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ شہریوں کے تحفظ کے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، دیال سنگھ کا قتل انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ اقدام ہے،قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے دکھ کی اس گھڑی میں مقتول کے غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔