وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی شوری اجلاس کی پہلے نشست کا اغاز ہوا ۔ اجلاس کا آغاز علامہ سید غضنفر نقوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا ۔
صوبائی سیکرٹری جنرل شبیر ساجدی نے ابتدائیہ ، قواعد و ضوابط بتاتے ہوئے حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داری پر بحث کی ۔ تعارفی نشست کے بعد صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے صدارت کیا اور تنظیمی اور نظریاتی زندگی پر تفصیل سے بحث کی ۔ پہلے نشست کا اختتام دعایے امام زمانہ پر ہوا۔نماز مغرب کے بعد شب شہدا کا انعقاد مسجد رسول اعظم ایبٹ آباد میں ہوا ۔
تلاوت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید نقی شاہ فخری نے کی ۔ مولانا شبیہہ الحسن نے نعت رسول مقبول پیش کیا ۔ علامہ شیر افضل عسکری نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، شبیر ساجدی ، علامہ نذر علی روحانی نے خطاب کرتے ہوئے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔