وحدت نیوز(ڈی آئی خان)اظہارِ یکجہتی فلسطین وقت کے یزیدوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ھے مسئلہ فلسطین کو ہم نہ چھپنے دیں گے نہ مٹنے جیسے 14سو سال قبل واقعہ کربلا کو وقت کے یزیدوں نے لاکھ چھپانے کی کوشش کی مگر ہم نے زندہ رکھا ھے حزب اللّٰہ اہل تشیع اور حماس اہل سنت دونوں مل کر قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑی رہے ہیں۔
آج بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر باپ بیٹا دونوں زلیل امریکہ و اسرائیل قدس کی آزادی تک جنگ رہیگی اسرائیل امریکہ دو شیطان جاگ رہا ھے مسلمان ہے ہماری درس گاہ کربلا کربلانعرے درج تھے
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صدر سید غضنفر نقوی نے کہا کہ آج جمعہ کا دن اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ عہد وفا کا دن ھےاج حزب اور حماس کے شیر کفار سے نبرد آزما ہیں ہم ان کی نصرت و کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ان شہیدوں ، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا تن من دھن اور اولادیں تک قبلہ اول کی آزادی کے لیے قربان کر دیں جن کو شہید کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکہ کلسٹر بم استعمال کررہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایاآج کی اظہار یکجہتی فلسطین با ضمیر،غیور،اور شجاعت کی پہچان ھے، ہم مظلوموں کے ساتھی اور ظالم کے مخالف ہیںآج عالم اسلام رنگ ،نسل، مسلک،زبان،تمام تفریقات سے بالاتر ہو کر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کررہا ہےاظہار یکجہتی فلسطین یزیدی سوچ رکھنے والوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ھےشرکاء کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر لبیک یا حسین۔ کے فلک شگاف نعرے لگا رہا تھا ،بچے، بوڑھے جوان اسرائیل مخالف نعروں سے گونجتی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئی آخر میں فلسطین کے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا مغفرت کی گئی اور اس ریلی کا اختتام ہوا۔