ایم ڈبلیوایم کا مشاورتی اجلاس، آئندہ الیکشن میں برادری سے امیدوار لانے پر اتفاق

28 November 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)آئندہ جنرل الیکشن کے متعلق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مختلف شیعہ تنظیموں اوراکابرین کا مشاورتی اجلاس کوٹلی امام حسین میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر غضنفر نقوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی ،ضلعی جنرل سیکرٹری تہور عباس، شیعہ ینگ مین کے عہدیداران میں شامل سید فیاض حسین شاہ بخاری، بشیر جڑیہ، انجمن متولیان کے ہیبت اللہ صدیقی ،خادم حسین ڈی ، اشفاق مغل ، مظہر شاہ ،علمدار شاہ ،سید نثار کاظمی،سمیت دیگر عمائدین اہل تشیع نے شرکت کی ۔

اس موقع پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ سٹی ون پر شیعہ نمائندہ سامنے لائے جانے کے لیے  شرکائے اجلاس نے رائے پیش کی ، مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے امیدوار کی حمایت کرنی چاہیئے جو ہمارے حقوق کا تحفظ کرے شرکائےاجلاس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل فیصل کریم کنڈی سے تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن کامیابی کے بعد انہوں نے تحریری معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا تھا جس کی وجہ وہ اب قابل اعتبار نہیں ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آمدہ الیکشن کے حوالے سے جمیعت علماء اسلام اور اے این پی نے بھی رابطہ کیا  ہے جس کے لیے قومی مشاورت کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں شریک مقررین کی اکثریت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ آئندہ الیکشن میں شیعہ برادری سے اپنا نمائندہ ہونا ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree