خیبر پختونخوا حکومت مٹھی بھر دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام ہے، شبیر ساجدی

01 January 2024

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے کرم میں صدہ بائی پاس مسافر گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور بہیمانہ واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں پاراچنار کے مسافروں پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں، لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ان مٹھی بھر دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام ہے اور ان کے خلاف آج تک کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کیا گیا ہے، ہم یہ واضح کر دیں کہ انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث پاراچنار کے عوام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداران صرف زبانی جمع خرچ  کرنے کی بجائے دہشتگردوں کے خلاف عملی طور پر سخت کارروائی کریں، جب تک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں نہیں دی جاتیں، تب تک علاقے کے امن و امان کو قائم رکھنا ایک خواب کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے امن کو قائم کرنے کے لیے ہم پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے احتجاج کا قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ کور کمانڈر اور خیبر پختونخوا حکومت سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلع کرم میں عوام کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree