وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کے والد محترم جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، مقامی مذہبی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے علامہ سبیل حسن مظاہری کی رہائش گاہ پر تشریف لائے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی ،صوبائی آرگنائزر علامہ سبطین حسین الحسینی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، میڈیا سیکرٹری برادر عدیل زیدی سمیت دیگر عہداداران نے علامہ سبیل حسن سے تعزیت کی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔