جنت البقیع کو منہدم کرنیوالے آل سعود آج ذلیل و رسوا اور نابودی کے قریب ہیں، علامہ وحید کاظمی

18 August 2013

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی کا کہنا ہے کہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے آل سعود آج ذلیل و رسوا اور نابودی کے قریب ہیں۔ موجودہ حالات میں یوم انہدام جنت البقیع منانے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید وحید عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے آل سعود پر آج تمام امت مسلمہ پہچان چکی ہے، آل سعود آج ذلیل رسوا اور اپنی نابودی کے قریب ہیں۔ شام میں اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام (رض) کی قبور کو مٹانے کی کوشش کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ آج یہ عظیم ہستیاں آج بھی طاغوت اور استعمار کی شکست کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات کی وجہ سے یوم انہدام جنت البقیع منانے اور اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ انہدام جنت البقیع پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، تاہم صرف مکتب اہلبیت (ع) کے پیروکار ہی اس مسئلہ کو اجاگر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی حفاظت مسلمانوں کا فرض ہے، آل سعود نے چاہا کہ خدا کی یہ نشانیاں ختم ہوجائیں تاہم خدا وند قدوس کی یہ نشانیاں آج بھی اپنی عزت و توقیر کیساتھ زندہ ہیں جبکہ ان کو مٹانے کی کوشش کرنے والے مٹ گئے یا مٹنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آل سعود کو نبی کریم (ص) کے روضہ مبارک پر نچھاور کئے جانے والے پیسوں کا لالچ نہ ہوتا تو وہ نبی کریم (ص) کے روضہ مبارک کو بھی منہدم کر دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کا یہ نظام ہے کہ اس نے اپنی نشانیوں کی حفاظت کرنی ہے۔ آج بھی بڑی تعداد میں لوگوں کا جنت البقیع جانا اور آل سعود کا تشدد اس بات کی نشانی ہے کہ ان قبور کو مسمار کرنے کے باوجود ان عظیم ہستیوں کی محبت کم نہیں ہوسکی۔ روز بروز مسلمان آل سعود سے متنفر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آل سعود مخالف عوامی تحریک کو عالمی میڈیا کوریج نہیں دے رہا لیکن یہی تحریک جلد سعودی عرب پر قابض آل سعود کی نابودی کا سبب بنے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree