وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیرپختونخواکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے کہا ہے کہ پشاور میں مسلسل دہشت گردی واقعات کے مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلے ہفتے سے دھماکوں کا جو سلسلہ جاری ہے اس کے خلاف اقداما ت کرے اوردہشت گردوں کو بے نقاب کرے اب مذکرات کا سلسلہ بند ہونا چائیے طالبان سدھرنے والے نہیں کیونکہ ایک طرف دہشت گردوں سے مذکرات ہورہے ہیں تو دوسری طرف دہشت گرد ملک کے امن کو خراب کرنے کے لئے سر گرم ہیں ۔ ہم طالبان سے ہر قسم کے مذکزات کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف اپریشن کیا جائے ۔
انہوں نے حکومتی رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پاک ہوٹل کے متاثرین کو معاوضہ کا اعلان نہ کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کی بے حسی ہیں انہوں نے کہا ابھی تک معاوضہ کا اعلان نہ کرنا افسوسناک ہیں تحریک انصاف کی حکومت بتائے معاوضے کا اعلا ن نہ کرنا کس مصلحت کے تحت ہے یہ تعصب ہے یا حکومتی بے حسی ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک ہوٹل کے امام بارگاہ اور ریسٹوریٹ کے نقصانات کا جلد سے جلد اعلان کرے اور زخمی اور شہدا کے لوحقین کو معاوضے کا اعلان کیا جائے۔انہون نے مطالبہ کیاکہ دہشت گروپ مست خیل اور دیگر دہشت گرد تنظموں کو جو پشاور میں دہشت پھیلا رہے ہیں اس کے خلاف ٹارگٹنگ اپریشن کیا جائے۔