پشاور، سانحہ پارا چنار کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج

29 July 2013

pcr psh protestوحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے زیر اہتمام سانحہ پارا چنار کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل منصور الحسن کا کہنا تھا کہ پارا چنار سمیت ملک کے طول و عرض میں بے گناہ پاکستانیوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے۔ جبکہ ملت تشیع کو جس طریقہ سے قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ پوری قوم کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت آنے کے بعد دہشتگردی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، یہ عرب ممالک کے فنڈ سے اقتدار میں آنے والی حکومت کے تحفے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت بھی قتل و غارت گری کی ایک بڑی وجہ ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پشاور کی سیکرٹری جنرل سیدہ نسیم نقوی نے کہا کہ دہشتگرد کان کھول کر سن لیں، ہم ان دھماکوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔ ہم 14 سو سال سے یزیدیت کا تعاقب کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر درج ذیل قرار دادیں منظور کی گئیں۔
1۔ پارا چنار کی سیکورٹی فوج اور ایف سی سے واپس لیکر کرم ملیشیاء کے حوالے کی جائے۔
2۔ دہشتگردوں کیخلاف سوات طرز پر آپریشن کلین اپ کیا جائے۔
3۔ شہداء کے لواحقین کو 10,10 اور زخمیوں کو 7,7 لاکھ روپے معاوضہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree