وحدت نیوز(کوئٹہ)شہدائے راہ اسلام خصوصاً شہید محمد ہادی اور شہید ہمایوں علی کی یاد میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہادت انبیائے کرام (ع) اور اولیاء اللہ کی آرزو کا نام ہے۔ یزیدیت کے پیرو کار ظلم و دہشت گردی کے ذریعہ اہل حق کو نہیں مٹا سکتے۔ شیعت کی 14 سو سالہ تاریخ مصائب و آلام میں دین خدا کی سربلندی کیلئے جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی پرنٹ میڈیا میں دشمنان صحابہ (رض) اور امریکی ایجنٹوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف میڈیا ٹرائل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے صحافتی اصولوں کی پامالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ صحابہ کرام (رض) کا احترام کرتے ہیں۔ دشمنان صحابہ (رض) وہ ہیں جو اصحاب رسول کے مقدس مزارات پر بم دھماکے کر رہے ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صوبے کے مظلوم عوام کی مطالبات تسلیم کرلے۔ گندم کی سبسڈی اور آئینی حقوق اس صوبے کی عوام کا حق ہے۔