دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

27 January 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف قیام کرکے ملت نے صبر و استقامت اور بیداری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اب بھی اگر دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک بھر کے عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ ظلم اور دہشت گردی کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا چاہیئے۔ نفرتوں کے علمبردار فرقہ پرست عناصر اور دہشت گردوں کے حامی و سرپرستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ کالعدم فرقہ پرست گروہ کو دہشت گرد ڈکلئیر کیا جائے اور جب تک ایک دہشت گرد باقی رہے یہ آپریشن جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی بھی دہشت گرد اور قومی مجرم ہیں۔ سیاسی اور مذہبی زعماء کو دہشت گردوں کا وکیل بننے کی بجائے مظلوموں کا حامی اور وکیل بننا ہوگا۔ ہم ایک مرتبہ پھر ملک کی سیاسی، جمہوری اور دینی قوتوں اور سول سوسائٹی کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینے کی دعوت دیتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree