وحدت نیوز(کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاوس سےجا ری کر دہ ایک بیان میں اس با ت پر ذور دیا گیا کہ صوبائی حکومت واسا ملازمین کی تنخوا ہیں جا ری کرے اُنکے تما م مشکلات کا ازا لہ کر ے اور اُنکے جا ئز مطا لبا ت کو فی الفور تسلیم کیا جائے ۔اُنھوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک کہ اکیسویں صدی جہاں دُنیا تر قی اور جدت کے منازل طے کر رہی ہے وہی ہما را ملک بجا ئے تر قی اور خو شحالی کے حکو مت کی کوغلط پا لیسوں کی بدو لت آئے دن نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں با لخصو ص کو ئٹہ سمیت پورا بلوچستان مسا ئل کا گھڑ بنتا جا رہا ہے کو ئٹہ شہر کہنے کو تو اس صو بے کا دا رلحکومت ہے مگر اس دا رالخلا فہ کے مسا ئل کو حل کرنے کیلئے صو بائی حکومت تو جہ دینے کی زحمت نہیں کر تی جسکی وجہ سے ہفتہ بھرشہر میں پا نی اور بجلی بند رہتی ہیں ۔ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے ایک سا ل کا عر صہ گزر رہاہے مگر تر قی اور خو شحالی سے متعلق اُنکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہے جو توقعات ان سے وابستہ تھی اُن پر پورا اُترنے میں بُری طرح نا کام ہو گئی ہے آج بھی عوام بنیادی ضرویات زندگی سے محر وم ہیں ۔ شہر ی کبھی پا نی کو،کبھی بجلی اور کبھی گیس کو تر ستے ہیں ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صو بائی حکومت عوامی مسا ئل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدا مات اُٹھا ئے اور عوام کو سڑکو ں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے۔