پیام شہداء اوراتحادامت کانفرنس لسانی ، مسلکی، قومی تعصبات کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہو گی، آغا رضا

21 January 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ کے عہدیداروں اوررکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضانے علمدار روڈنوآبادکے علاقے میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں حلقہ کے بزرگو ں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2 فروری کوکوئٹہ میں منعقدہونے والا \"پیام شہداء اوراتحادامت کانفرنس \" کاسیلاب ملک سے قومی، لسانی ، مذہبی ،مسلکی تعصبات ،نفرتوں ، انتہاپسندی اوردہشت گردی کوبہاکرلے جائے گا،دہشت گردی کے خلاف شیعہ سنی اتحاد سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہورہاہے۔پاکستان بچانے اورپاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لئے شیعہ سنی عوام جانوں کانذرانہ پیش کررہے ہیں۔امن کے راستے میں شہیدہونے والے بے گناہ معصوم انسانوں کارائیگاں نہیں جائے گا۔ہم شہیدہونے والے شیعہ سنی عوام نیز شہیدہونے والے پاک فوج اورسیکیورٹی کے اہلکاروں کوسلام پیش کرتے ہیں۔


رکن صوبائی اسمبلی آغامحمدرضانے کہا کہ اسلام امن اورپیارکاپیغام دیتاہے۔ جوعناصرخودکُش حملے کروارہے ہیں وہ اسلام اورانسانیت کے دائرہ کارسے خارج ہیں۔ دہشت گردوں کا دوردورتک اسلام اورپاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم انسانوں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنانے والے اورمعصوم انسانوں پرخودکُش حملے کرنے والے انسان اورانسانیت کے دشمن ہیں۔ آغامحمدرضانے پچاس ہزارمعصوم پاکستانیوں کے قاتلوں اورمٹھی بھردہشت گردٹولے سے مذاکرت کویکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسزپرخودکُش حملوں کے کے پیچھے ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورکہاکہ اب وقت آچکاہے کہ پاکستان اورپاکستانیوں کے مفادات کوسامنے رکھتے ہوئے اِن دہشت گردوں کے خلاف ملک کے کونے کونے میں سخت ترین کاروائی عمل میں لاکرپاکستان سے اِن دہشت گردوں کے ناپاک وجودکافوری خاتمہ کیاجائے ،رکن صوبائی اسمبلی جناب آغامحمدرضانے نے بنوں اورراولپنڈی میں شہیدہونے والے معصوم پاکستانیوں اورشہیدہونے والے سیکورٹی کے اہلکاروں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہارکیااورشہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree