وحدت نیوز(کوئٹہ) ارباب لیاقت علی ہزارہ نے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جھوٹے ایف آئی آر کی بنیاد پر عالم دین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے امام جمعہ کوئٹہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے ایف آئی آر کی بنیاد پر اس طرح علامہ غلام حسنین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ علی حسنین وجدانی جیسے شریف النفس عالم دین پر اگر کوئی مقدمہ درج ہوا بھی ہے، تو انہیں عدالتی نوٹس پہ عدالت بلایا جا سکتا تھا۔ لیکن ان کے اہل خانہ کے سامنے روڈ سے اٹھانا علماء کی توہین ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انہیں معزز عدالت سے جلد باعزت رہائی ملے گی۔