علامہ ظفرعباس شمسی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کی شوریٰ کا اجلاس

17 January 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اجلاس ڈیرہ مراد جمالی میں علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت منعقد ہوا،ا صوبائی شوری کے اجلاس میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ ،ضلعی صدور اور اراکین صوبائی شوری شریک ہوئے۔جبکہ تکریم شھدا ءکانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے صوبائی شوری کے اجلاس سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ تمام اضلاع اور یونٹس اسٹڈی سرکل اور یونٹس کے پروگرام پر عمل درآمد کریں ۔ایم ڈبلیو ایم میں کارکنوں کی تعلیم اور دینی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، اجلاس میں صوبائی کابینہ کی چار ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونٹس کی فعالیت کے سلسلے میں نو نکاتی پروگرام پر مشاورت کی گئی ۔ اور ماہ رجب کو توسیع تنظیم کے مہینے کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا  ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree