کوئٹہ، انتخابی و عوامی رابطہ مہم تیز، عوام کی بڑی تعداد کی ایم ڈبلیوایم میں شمولیت جاری

03 November 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع ہزارہ ٹاون کی جانب سے عوامی رابطہ مہم و یونٹ سازی مہم کا سلسلہ جاری ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری کردار سازی سید عباس موسوی وضلعی صدر سید مہدی آغا کی قیادت میں ضلعی کابینہ کے عہدیداروں کا ہزارہ ٹاون میں عوامی رابطہ مہم و یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں مختلف یونٹس اور وارڈز کا دورہ واجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے منشور سے اتفاق کرتے ہوۓ شمولیت اختیار کر رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک گیر تنظیم ہے وہمیشہ لوگوں کے درمیان رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے ہمیشہ کوشیاں رہی ہے مجلس وحدت مسلمین  ناصرف پاکستان کے مظلوموں بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہے MWM ہی ملک وملت کو مسائل و بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے انشاء اللہ  مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree