وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ بلوچستان علمدار روڑ کیجانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد ریڈروز شادی حال میں کیا گیا۔
ورکرز کنونشن سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-263 کوئٹہ 2 ارباب لیاقت علی ہزارہ، نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PB-42 کوئٹہ 5 علامہ علی حسنین حسینی ،ہزارہ ٹاون سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-262 کوئٹہ 1 جعفر علی جعفری، نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی PB-40 کوئٹہ 2 جناب علامہ سید عباس علی موسوی ورکر کنونشن نے خطاب کیا،
امیدواروں نے مختلف ملکی، علاقائی مسائل، سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئیں اور انتخابی منشور سے عوام الناس کو آگاہ کیا جبکہ سابقہ ادوار میں ایم ڈبلیوایم کے منتخب صوبائی وزیر اور بلدیاتی نمائندوں کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ، صوبائی قائدین سمیت ضلع علمدار اور ہزارہ ٹاون کے عہدیداران اور خواتین ومرد کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور ایم ڈبلیوایم کی کامیابی کیلئے بھرپورجدوجہد کا عزم کیا۔