وحدت نیوز(بلوچستان) مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی سیمینار بعنوان" سفیران نور" مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ۔سیمینار میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علمائے کرام نے شرکت کی ۔
سیمینار سے مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ محمد اصغر عسکری ، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ محمد عیسیٰ امینی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، MWM بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی ،علامہ برکت علی مطہری اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے ضلعی صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ۔اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور احادیث میں علم اور علماء کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔