ایم ڈبلیوایم ضلع کوئٹہ سٹی کا اجلاس، مرکزی وصوبائی قائدین کی شرکت

26 March 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان ضلع کوئٹہ سٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ صوبائی سیکریٹریٹ MWM بلوچستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانان خاص مرکزی  سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ذاکر حسین درانی تھے ۔ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے  معزز مہمانان گرامیکو خوش آمدید کہتے ہوئے خیر مقدم کیا۔

 ابتدائی کلمات میں انہوں کہا کہ ان شاءاللہ دوستوں اور بزرگوں کے تعاون سے ضلع کوئٹہ میں تنظیمی فعالیت کو مزید بہتر اور مضبوط بنائیں گے۔شوری کے ضلعی اجلاس سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صرف سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ الہی تنظیم ہے جس کا مقصد معاشرے میں حقیقی اسلام یعنی اسلام ناب محمدی کی تعلیمات کو احیاء کرنا ہے  ہماری تنظیمی فعالیت تنظیم کے دستور اور قواعد وضوابط کے مطابق ہونی چاہیے ہم سب بلا اختصاص  دستورپر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان پر ہم بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہما کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی اور استحکام کا عہد کرتے ہیں۔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا اور پاکستان کا استحکام تعمیر و ترقی بھی عوامی رائے کو تسلیم کرنے میں ہے۔ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ آئین پاکستان پر مکمل طور پر عمل کیا جائے اور جمہور کی رائے کا احترام کیا جائے۔

 اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا تنظیم میں یونٹس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے  یونٹس تنظیمی فعالیت کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں یونٹس کی بہتر فعالیت کے لیے مرکز کی ہدایت کے مطابق نو نکاتی پروگرام پر عمل کرکے ہی ایک اچھا یونٹ بناسکتے ہیں ہمیں ضلع کوئٹہ کو مزید یونٹ سازی کرنی ہوگی۔اجلاس میں مختلف یونٹس نے اپنی  کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری غلام حسین اخلاقی نے ضلعی  کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آیندہ چار ماہ کا پروگرام پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree