انبیائے کرام اور آئمہ اطہار اللہ کی زمین پر نظام الہی اور قیام عدل و انصاف کےلئے کوشاں رہے، مولانا ذوالفقارعلی سعیدی

02 April 2024

وحدت نیوز(ڈھاڈر)انجمن سادات جعفریہ ڈھاڈر کی طرف سے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب ع کی شہادت کی مناسبت سے21 رمضان المبارک بروز اتوار مرکزی امام بارگاھ ڈھاڈر میں مجلس عزا اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

 مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولاناذوالفقارعلی سعیدی نے کہا کہ انبیائے کرام اور آئمہ اطہار اللہ کی زمین پر نظام الہی اور قیام عدل و انصاف کےلئے کوشاں رہے۔علماء اور دانشوروں نے شدت عدل کو امیرالمومنین  کے قتل کا سبب قرار دیا ہے۔امیرالمومنین چاہتے تھے کہ اللہ کی زمین پر عادلانہ اور الہی حکومت قائم ہو اور کسی پر ظلم نہ ہو ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree