علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی ایس ایس پی کوئٹہ محمد جواد طارق سےخصوصی ملاقات

20 May 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی کوئٹہ محمد جواد طارق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ ضلع کوئٹہ سٹی جنرل سیکریٹری حاجی غلام حسین اخلاقی مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر  شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے مجرموں کا تعاقب کر کے عوام کو پر امن ماحول دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قیام امن اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی محمد جواد طارق نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندھی کی ہے ان پر اقدام ہوگا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی کو مولانا عبد الحق بلوچ  کی کتاب تاریخ بلوچ اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree