یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی انکے شعور اور بیداری کا ثبوت ہے،علامہ علی حسنین

19 July 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی انکے شعور اور بیداری کا ثبوت ہے۔ باشعور نوجوان حسینی کردار کی پیروی کرتے ہوئے باطل کے خلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش ہیں۔ کربلاء نے ہمیں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مذمت کرنے کا جو عظیم درس دیا ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ نوجوان نسل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن رہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ کربلا والوں نے ہمیں ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیا ہے۔ جو ہر دور میں مظلومین کے لئے جرات کا سبب بنتا ہے۔ درس کربلا فقط کسی خاص فرقے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ پوری انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں یوم عاشور کے روز بھی مرکزی جلوس میں باشعور جوانوں نے فلسطین کی مظلومیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں گزشتہ دس ماہ سے جو ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، اس پر آواز بلند کرنا فقط مسلمانوں کی نہیں، بلکہ ہر باضمیر شخص کی ذمہ داری ہے۔ دنیا بھر میں جن غیر مسلم ممالک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا، وہاں کے عوام نے بھی فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالیں، جامعات میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور حق کی حمایت کی۔ مگر حیرت کا مقام ہے کہ مسلم ممالک میں اختیاردار طبقہ اور ذمہ داران فلسطین کے لئے بولنے سے گھبراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو ہر سطح پر کھل کر فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے۔ پاکستان کی بنیاد ہی لا الہ کا کلمہ ہے۔ مظلوم مسلمانوں سے ہر پاکستانی کو یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree