کوئٹہ، توہین رسالت مآبؐ کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے، سہیل اکبر شیرازی

12 September 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے عدلیہ سے توہین رسالت کے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی شان اقدس میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ حضور (ص) کی شان میں گستاخی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حضرت محمد (ص) اللہ تعالیٰ کی طرف سے برگزیدہ بنی و رسول ہیں اور تمام انبیاء کے سردار، رحمت العالمین و خاتم النبیین ہیں۔ ہم مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالٰیٰ کے آخری نبی و آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز و صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو منصب نبوت یا رسالت پر فائز نھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ماشاءاللہ سخی ہوٹل کے مالک عبدالعلی نورزئی نے شان رسالت (ص) میں گستاخی کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے۔ جس سے مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ و ارباب اقتدار سے پرزور مطالبہ کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرم کا سزا دی جائے، تاکہ آئیندہ کوئی بھی شان رسالت میں گستاخی کا مرتکب نہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree